سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

لاہور: سونے کی قیمت دو ہفتوں کے دوران تاریخ کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق، فی تولہ سونے  کی قیمت 2600 روپے اضافے کے بعد 93400 روپے ہو گئی ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز 10 گرام سونا 2230 روپے اضافے سے 80075 روپے کا ہو گیا۔  امریکہ ایران کشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا ایک ہفتے کے دوران40 ڈالر مہنگا ہوا۔

جمعے کو پاکستان میں ایک تولے سونے کی قیمت90200 رہی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 472 روپے اضافے کے بعد 77332 روپے ہوگئی ہے۔