ایون فیلڈ کی منی ٹریل قوم کو دے دیں، شہزاد اکبر کا مریم نواز سے مطالبہ

ایون فیلڈ کی منی ٹریل قوم کو دے دیں، شہزاد اکبر کا مریم نواز سے مطالبہ
کیپشن: ایون فیلڈ کی منی ٹریل قوم کو دے دیں، شہزاد اکبر کا مریم نواز سے مطالبہ


 اسلام آباد : مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہاہے کہ مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ایون فیلڈ کی منی ٹریل قوم کو دے دیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ جھوٹ نہ بولیں، براڈ شیٹ لندن کورٹ گیا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس حکومت پاکستان کی ملکیت ہیں لہذا ان کے حق میں قرقی کے آڈر کر دیں۔انہوں نے  لکھا کہ لندن کورٹ نے کہا کہ آج بھی آپ کی ملکیت ہے۔ اب آپ منی ٹریل تو قوم کو دے دیں یا یہ ہی بتا دیں خاندان میں کس کی ملکیت ہے۔

مشیر داخلہ نے لکھا کہ یہاں یہ بھی دہرانا ضروری ہے کہ براڈ شیٹ کی مصالحتی عدالت کی کارروائی آپ ہی کے دور میں ہوئی، اس بات کی بھی تحقیق ہو رہی ہے کہ حکومتی وکلا نے مقدمہ کیسے لڑا ہمیں تو ورثے میں آپکا گند ہی ملا ہے۔


 خیال رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا  کہ براڈ شیٹ کمپنی کو نواز شریف کے خلاف مقدمات ڈھونڈنے کیلئے 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ادا کئے گئے پھر بھی نا اہلی کیلئے اقامے اور سزا کیلئے جج ارشد ملک کا سہارا لینا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹنے اورانھیں انتخابی اور سیاسی میدان سے باہر رکھنے کے لیے جو مکروہ کھیل کھیلا گیا اور جو خطرناک سازش رچائی گئی اس کا ایک ایک مہرہ سامنے آ رہا ہے۔