اداکارہ مہوش حیات نے زندگی کی 38بہاریں دیکھ لیں

صدارتی تمغہ امتیاز پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے زندگی کی 38بہاریں دیکھ لی

اسلام آباد: صدارتی تمغہ امتیاز  یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے زندگی کی 38بہاریں دیکھ لی ہیں ۔ 

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی مہوش حیات کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔

اداکارہ مہوش حیات 6 جنوری 1983 کو کراچی میں پیدا ہوئیں ، ان کی والدہ رخسار حیات کا شمار ٹیلی ویژن انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکاراؤں میں کیا جاتاہے ۔ 

مہوش حیات نے شوبز کرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور 2010 میں ڈرامہ سیریل ماں جی کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ۔ 

انہوں نے کئی نجی ٹیلی ویژن چینلز کے ڈراموں میں کام کیا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچی ۔ تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے 2014 میں فلمی سفر کا آغاز فلم "نامعلوم افراد" کے آئٹم نمبر  سے کیا ۔

مہوش حیات کو وزارت انسانی حقوق کی جانب سے بچیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر بھی مقرر کیا گیا ہے ۔

23 مارچ 2019 کو یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے مہوش حیات کو چوتھے بڑے پاکستانی سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے ۔