سانحہ مچھ، وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا اعلان کر دیا

سانحہ مچھ، وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا اعلان کر دیا
کیپشن: سانحہ مچھ، وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا اعلان کر دیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: مچھ واقعے  کے لواحقین سے ملنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہدا کی تدفین کی جائے کیونکہ میں بھی ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اور کبھی بھی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ ہزارہ برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے مطالبات کا احساس ہے اور حکومت یہ بھی جانتی ہے کہ ہمارا پڑوسی ملک فرقہ واریت کو فروغ دے رہا ہے۔ 

daa203286dd1da9ed3280b028b8a16ee

خیال رہے دوسری جانب سانحہ مچھ کے لواحقین کا کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر چوتھے روز بھی دھرنا جاری ہے اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے آنے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی ناکام رہا ہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی ، معاون خصوصی زلفیٰ بخاری اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری وزیراعظم کی ہدایت پر رات مچھ سانحے کے لواحقین سے مغربی بائی پاس پر بیٹھے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے تھے تاہم مظاہرین اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے۔