بنوں پی ڈی ایم جلسہ :وزیراعظم کو عوام کی فکر نہیں ، احسن اقبال

بنوں پی ڈی ایم جلسہ :وزیراعظم کو عوام کی فکر نہیں ، احسن اقبال
سورس: سکرین شارٹ

بنوں ۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو عوام کی فکر ہوتی تو وہ مچھ میں ہلاک  ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرنے جاتے ۔ پی ڈی ایم کے جلسے میں خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ یہ وزیراعظم الیکٹیڈ نہیں تھا سلیکٹیڈ تھا لیکن اب ریجیکٹیڈ ہوچکا ہے ۔ہزارہ میں لوگ میتیں سڑکوں پر رکھ کر بیٹھے ہیں او ر عمران خان ضد لگا کر بیٹھا ہے ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس دور میں ہم نے مسائل کے انبار دیکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب ن لیگ کا دور تھا تو پاکستان دنیا میں ٰسب سے تیز بڑھتی ہوئی ٹاپ فائیو  معیشتوں میں سے ایک تھا لیکن آج سب ملکوں سے پیچھے رہ گیا ۔آج  افغانستان کی کرنسی بھی مضبوط ہوچکی ہے ۔ 

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان شہیدوں کے لہو کی امانت ہے  پاکستان کا مقدر غربت بیروزگاری ناانصافی نہیں ہے ۔ پاکستان اس لئے بنایا تھا کہ اپنے نبی کے اصولوں پر ایک ریاست بناکر دنیا کو بتا سکیں کہ اکیسویں صدٰی میں مسلمان ایک ریاست بنا کر چلا سکتے ہیں ۔