اسلام آباد، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر نیب کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے ۔اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے انتہائی سنجیدہ کوششیں کررہا ہے ۔
نیب کی کارکردگی کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے جبکہ نیب کو مبینہ بدعنوانی سے متعلق موصول ہونے والی شکایات میں اضافہ عوام کے اعتماد کی علامت ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے اور نیب افسران زیروٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جہاں آنے والے ہر شخص کی عزت واحترام کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب آپریشنز اور پراسیکیوٹرزڈویژنز نیب کے مقدمات میں ٹھوس شواہد اور بیانات کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کریں گے ۔