مچھ سانحہ ، مریم نواز اور بلاول بھٹو کا کوئٹہ جانے کا اعلان

مچھ سانحہ ، مریم نواز اور بلاول بھٹو کا کوئٹہ جانے کا اعلان
سورس: File photo

لاہور ،مریم نواز اور بلاول  بھٹو  نے مچھ سانحہ کے لواحقین سے ملاقات کے لئے کوئٹہ جانے کا اعلان کردیا ۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ چار دن اور راتوں سے شدید سردی میں ہزارہ برادری کے لو گ اپنے پیاروں کی میتوں کے ساتھ سردی میں بے حس حکومت کو آواز دے رہے ہیں لیکن کوئی سننے والا نہیں ۔ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ نوازشریف کی ہدایت پر کل اپنی بہنوں اور بھائیوں کے پاس جارہی ہوں کہ وہ اپنے پیاروں کی میتوں کو اللہ کے حوالے کردیں  اور مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی درخواست کو رد نہیں کریں گے ۔ 

دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہزار ہ برادری کے دھرنے میں کوئٹہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

بلاول بھٹو کے ساتھ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی کوئٹہ جائیں گے اورمچھ سانحہ کے لواحقین سے تعزیت کریں گے ۔ 

ستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہزارہ برادری کے دھرنے میں کل کوئٹہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کوئٹہ جائیں گے اور سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کریں گے۔