ملک میں کورونا  کیسز پھر بڑھنے لگے, مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

ملک میں کورونا  کیسز پھر بڑھنے لگے, مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

اسلام آباد: ملک میں کورونا  کیسز پھر بڑھنے لگے جس کے بعد پانچویں لہر  نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا سے مزید   پانچ  مریض انتقال کر گئے،اموات کی تعداد 28ہزار955 ہوگئی۔جبکہ 26ہزار 585  افراد کے کورونا ٹیسٹ  کیے گئے،  ایک ہزار85نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے مثبت  کیسز کی شرح2.32فیصد رہی۔کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12لاکھ 99ہزار848  تک پہنچ چکی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت 636 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1478895167855804428?s=20

این سی او سی کا کہنا ہے کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں ۔سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری  کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ 

مصنف کے بارے میں