بھارت میں مسلم خواتین کی ایپ پر نیلامی،3 ملزم گرفتار

بھارت میں مسلم خواتین کی ایپ پر نیلامی،3 ملزم گرفتار

ممبئی: بھارت میں مسلم خواتین کی نیلامی ایپ بنانے والے تین افراد کو گرفتار  کر لیا گیا ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق موبائل ایپ  کے ذریعے  مشہور مسلم خواتین کی فروخت کا اشتہار دینے کے الزام میں تین ملزموں  کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تین ملزمان میں ایک 18 سالہ خاتون اور 20 سال کی عمر کے دو  نوجوانوں کو حراست  میں لیا گیا ہے۔

ممبئی کے پولیس کمشنر ہیمنت ناگراکے مطابق  بھارت میں مسلمان کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی کچھ خواتین کی ایک موبائل ایپ پر تصاویر اپ لوڈ کی گئیں جن کیساتھ قابل اعتراض پیغامات بھی ڈالے گئے۔"انہوں نے کہا کہ کیس ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اس لئے کیس کے بارے میں مزید تفصیلات  بتائی نہیں جا سکتی ہیں ۔

واضح رہے کہ بھارت میں انتہاء پسندوں کی جانب سے کئی بار ایسے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جب  ملک  کی مشہور مسلم خواتین کے نام نیلامی کیلئے ایک انٹرنیٹ ایپ پر ڈال دیئے گئے تاکہ مسلمان کمیونٹی کی تذلیل کی جا سکے۔  

 ملزمان کی جانب سے  نئی ایپلی کیشن سافٹ ویئر شیئرنگ پلیٹ فارم ’گِٹ حب‘ پر بنائی گئی، جس کا نام ’بلی بائی‘ رکھا گیا ۔ایپلی کیشن میں کئی معروف بھارتی مسلمان خواتین کے نام نیلامی کیلئے ڈالے گئے۔ نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی مسلمان خواتین میں پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا نام بھی شامل ہے ۔ ’’ بْلّی بائی ‘‘ نامی بھارتی ایپ پر 100 سے زائد مسلمان خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کی گئیں۔

نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی خواتین میں مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی ، دہلی ہائی کورٹ کے ایک موجودہ جج کی اہلیہ، متعدد صحافی، کارکنوں اور سیاست دان بھی شامل ہیں ۔

 اس ایپ پر آن لائن نیلامی میں مقبوضہ کشمیر کی مسلمان خاتون صحافی قراۃ العین رہبر کی تصویر بھی اپ لوڈ کی گئی تھی ۔ یہاں تک کہ لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی 65 سالہ والدہ فاطمہ نفیس بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ 

 بھارت کی مسلمان صحافی عصمت آراء کا نام بھی شامل تھا، انہوں نے ٹویٹر پر اسکرین شاٹ کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ  یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ مسلمان خاتون ہونے کی وجہ سے نئے سال کا  آغاز خوف اورنفرت کے احساس کے ساتھ کرنا پڑتا ہے۔

https://twitter.com/IsmatAraa/status/1477183342822887424?s=20
عصمت آراء نے جو اسکرین شاٹ  شئیر کیا اس پر لکھا ہے ’یور بُلی بائی آف دی ڈے از‘ اور نیچے ان کی تصویر اور نام لکھا گیا ہے۔

API Response: Bad Request

 ’بلی بائی‘ نامی اس نئی ایپلی کیشن کا نشانہ بننے والی ایک اور مسلمان خاتون  حبہ بیگ ہیں جو بھارتی صحافی ہیں اور وہ بھی مسلمان خواتین کی  آن لائن نیلامی میں شامل ہیں۔
https://twitter.com/HasibaAmin/status/1477315536857956353?s=20

حبہ بیگ نے بھی  ٹوئٹ کرتے ہوئے اس بارے میں اطلاع دی اور سکرین شاٹ شئیر کیا ۔


یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی انتہا پسندوں نے ایسی ہی ایک  انٹرنیٹ ایپلی کیشن  ’سُلی ڈیلز‘ کے ذریعے مسلمان خواتین کو نشانہ بنایا تھا۔

خیال  رہے کہ بھارت میں ہندو شدت پسندوں کی جانب سے  ’سُلی‘کا لفظ مسلم خواتین کی تضحیک کیلئے استعمال کیا جا تا ہے۔