پی ٹی آئی حکومت نے ملک پر قرضوں کا تاریخی بوجھ ڈال دیا

پی ٹی آئی حکومت نے ملک پر قرضوں کا تاریخی بوجھ ڈال دیا
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔ قرضے ریکارڈ 40 ہزار973ارب روپے سے تجاوز کر گئے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ حکومت میں تین سال کے دوران قرضوں میں 16 ہزار 241 ارب روپے اضافہ ہوا ۔ اگست 2018 میں وفاقی حکومت کے قرضے 24 ہزار 732 ارب روپے تھے ۔

 ملکی قرضے 26ہزار827 ارب10 کروڑ روپے اور غیر ملکی قرضوں کا حجم 14ہزار146ارب روپے سے بڑھ گیا ہے۔ 

  

دستاویز کے مطابق موجودہ دور میں وفاقی حکومت کااندرونی قرض10ہزار 37 ارب روپے بڑھا۔ موجودہ دور میں وفاقی حکومت کا بیرونی قرض 6 ہزار 204 ارب روپے بڑھا۔ 

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اگست 2018 میں وفاقی حکومت کے قرضے 24 ہزار 732 ارب روپے تھے۔  اگست 2018 میں وفاقی حکومت کے اندرونی قرضے 16 ہزار 790 ارب روپے تھے ۔ اگست 2018 میں وفاقی حکومت کے بیرونی قرضے7 ہزار 942 ارب روپے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں