پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مظاہرے ،فوج طلب

fuel prices, Kazakhstan govt’s resignation

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر قازقستان میں مظاہرے شدت اختیار کر گئے ،پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 12 افراد کے ہلاک اور 300 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان میں  ایندھن کی قیمتیں بڑھنے پر  مظاہرے جاری ہیں،  پرتشدد ہنگاموں کے باعث 'الماتی   ' شہر میں حالات انتہائی خراب  ہیں، احتجاج کے دوران مظاہرین نے  مشتعل ہو کر سرکاری عمارتوں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ، اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔

قازقستان میں بدامنی پرقابوپانے میں مدد دینے کے لیے فوجیوں کا پہلا دستہ بھیج دیا گیا ۔

مصنف کے بارے میں