نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا 

noor muqadam murder case

اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر  کے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوے تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے  نور مقدم قتل کیس  کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کردی ۔ تحریری حکم نامہ  میں کہا گیا ہے کہ نور مقدم کا ٹرائل اب اختتام پذیر  ہے اس لیے درخواست مسترد کی جاتی ہے۔عدالت کا کہنا تھا 8  دسمبر کو بھی ملزم ظاہر جعفر کا طبی معائنہ ہوا اس میں بھی ایسا مشاہدہ نہیں آیا کہ اسکا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مرکزی ملزم اپنے والدین کے ساتھ ٹرائل کا سامنا کرتا رہا ہے،  ملزم کے  والدین یا کسی دوست نے میڈیکل بورڈ کی درخواست دائر نہیں کی. میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست کے ساتھ ظاہر جعفر کا کوئی میڈیکل ساتھ نہیں لگایا گیا۔

مصنف کے بارے میں