اومی کرون کیساتھ برڈ فلو بھی انسانوں میں پھیلنے لگا، پہلا کیس سامنے آگیا ،عوام پریشان 

Bird Flu, Omicron Variant, SARS-CoV-2, Pakistan

عالمی وبا کی جہاں پانچویں لہر نے پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے وہیں خطرناک وائرس برڈ فلو بھی سر اُٹھانے لگا ،چین  اور روس کے بعد برطانیہ سے بھی پہلا کیس سامنے آگیا۔ 

 برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق ،جنوب مغربی انگلینڈ میں ایک شخص میں بَرڈ -فلو کی  موجودگی کی تشخیص ہو گئی جس کے بعد برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں ہلچل مچ گئی۔

 حکام کے مطابق، برڈفلو سے متاثرہ پرندوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے باعث اس شخص میں یہ جراثیم منتقل ہوئے،متاثرہ شخص نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔

گزشتہ سال  جون میں چین کے مشرقی صوبے 'جیانگ سو ' میں ایک 41 سالہ شخص میں 'برڈ فلو کی غیر معمولی قسم کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی  تھی۔  روس  سے بھی گزشتہ سال ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں