مریم نواز شریف کے گلے کا آپریشن کر دیا گیا

مریم نواز شریف کے گلے کا آپریشن کر دیا گیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں گلے کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے گلے کے دو گلینڈز کا آپریشن کیا گیا جو تین گھنٹے تک جاری رہا اور کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ 
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو آپریشن کے بعد ان کے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے اور وہ تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہیں۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز جنیوا پہنچے تھے، جنیوا میں مقیم معالج سے نواز شریف کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

مصنف کے بارے میں