لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

لاہور: عدالت عالیہ نے سابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس عابد عزیزشیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل 3 رکنی فل بینچ 9 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔ 
ہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس نے کیس کی سماعت سے متعلق جاری کی گئی کاز لسٹ میں درج ہے کہ تین رکنی فل بینچ عمران خان کی نااہلی سے متعلق دو مختلف درخواستوں پرسماعت کرے گا۔ جسٹس ساجدمحمود سیٹھی نے نااہلی سے متعلق درخواستوں پرفل بینچ بنانے کی سفارش کی تھی۔
واضح رہے کہ ایڈووکیٹ آفاق احمد نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹوانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ شہری جابرعباس خان نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کااقدام چیلنج کررکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں