وزیراعظم کا شہید نوید صادق کو ہلال شجاعت اور انسپکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان

وزیراعظم کا شہید نوید صادق کو ہلال شجاعت اور انسپکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ساہیوال میں شہید ہونے والے آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر گئے اور نوید صادق شہید کی اہلیہ، بیٹے اور صاحبزادی سے ملاقات کی۔ 
وزیراعظم کا نوید صادق کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ انہوں نے شہید نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوید صادق شہید اور ناصر عباس شہید پر پوری قوم کو فخر ہے، ہمارے شہدا نے وطن عزیز کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کےلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں، نوید صادق نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مثالی خدمات انجام دیں۔

مصنف کے بارے میں