پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو سپریم کورٹ کیلئے ہماری درخواست تیار ہے: گورنر پنجاب

پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو سپریم کورٹ کیلئے ہماری درخواست تیار ہے: گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عدالتی ہدایات پر اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو سپریم کورٹ کیلئے ہماری درخواست تیار ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری پنجاب پر دباؤ ڈالنے کی باتیں بنائی گئیں، کیا میں کوئی ڈنڈا لے کر چیف سیکرٹری پر دباؤ ڈالا؟ حقیقت میں تو چیف سیکرٹری نے تمام معاملہ التواءمیں ڈال دیا۔ 
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ آئین کے مطابق وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ تو لینا ہی پڑے گا، پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو پی ڈی ایم کا متفقہ امیدوار وزارت اعلیٰ پر بیٹھے گا، عمران خان کی آڈیو پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، مگر افسوس ہے۔

مصنف کے بارے میں