کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2افراد ہلاک، 3 زخمی

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2افراد ہلاک، 3 زخمی

کراچی:  فائرنگکے مختلف  واقعات میں 2افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیوں میں 7افراد گرفتار کرلئے گئے۔

سیکیورٹی ادارے نے بغدادی پھول پتی لین میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران ایک گھر سے گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام مقام پر منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی گینگ وار سرغنہ زاہد لاڈلہ، اس کے ساتھی تنویر عرف تیتر اور آغا شوکت کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔

نیپیئر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔

کھوکھراپار میں نامعلوم ملزمان نے 27 سالہ محسن کو بھاری پتھر سر پہ مار کے قتل کردیا ۔

کورنگی زمان ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا، مقتول کی شناخت عمران جبکہ زخمی کی فہد کے نام سے ہوئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں