تاجکستان :آج وزیر اعظم نواز شریف 4 ملکی کاسا کانفرنس میں شرکت کریں گے

 تاجکستان :آج وزیر اعظم نواز شریف 4 ملکی کاسا کانفرنس میں شرکت کریں گے

 تاجکستان :وزیر اعظم نواز شریف آج چار ملکی کاسا کانفرنس میں شرکت کریں گے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات بھی ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں آج ہونے والی چار ملکی کاسا کانفرنس میں وزیر اعظم نوازشریف کے علاوہ افغانستان، کرغیزستان اور تاجکستان کے صدور شریک ہوںگے۔

 نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات بھی ہوگی جس میں افغانستان میں امن اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے اقدامات پر بات چیت ہوگی۔کل وزیر اعظم نواز شریف اور تاجکستان کے صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، اس موقع پر وزیراعظم نے شنگھا ئی تعاون تنظیم میں رکنیت کیلئے تاجکستان کی حمایت پر شکر یہ ادا کیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نے کہاکہ تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو مختلف شعبوں میں وسعت دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم 500ملین ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں، تاجکستان کی مسلح افواج پاکستان میں تربیت حاصل کرسکتی ہیں۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جموں کشمیر سمیت تمام تنازعات کا پر امن حل چاہتے ہیں، بدقسمتی سے ہماری مثبت کوششوں کا بھارت نے جواب نہیں دیا۔

اس سے پہلے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارتی شعبے اور زرعی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

وزیر اعظم نواز شریف اور تاجکستان کے صدر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں