لندن: دنیا کے سب سے بڑے فلاور شو کا آغاز ہو گیا,تصاویر دیکھیں

لندن: دنیا کے سب سے بڑے فلاور شو کا آغاز ہو گیا,تصاویر دیکھیں

 لندن : ہمپٹن کورٹ پیلس فلاور شو کا آغاز کر دیا گیا، دنیا بھر سے لوگ اس خوبصورت  میلے کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں ۔شو کا آغاز   4 جولائی سے ہو گیا تھا

 تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی اس میلے میں ہر قسم کے رنگ برنگے پھول دلچسپ انداز اور ترتیب کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

پھولوں کے اس میلے کو سجانے کے لیے سینکڑوں افراد پر مشتمل ٹیم نے کئی ہفتوں تک شب و روز کام کرتے ہوئے درجنوں ایکڑ رقبے کو پھولوں کی جنت میں تبدیل کرڈالا ہے۔

ہر سال کی طرح اس بھی منتظمین کی جانب سے اس فلاور شو میں لاکھوں افراد کی شرکت کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ4جولائی سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا پھولوں کا میلہ9جولائی تک جاری رہے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں