پاکستان کی بھارت کی جانب سے کشمیری رہنما کے عزیزوں کو ہراساں کرنے کی مذمت

پاکستان کی بھارت کی جانب سے کشمیری رہنما کے عزیزوں کو ہراساں کرنے کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کے رشتہ داروں کو بھارتی انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت کی جانب سے جابرانہ رویے اور دباؤ کی حکمت عملی کی مذمت کی اور اسے کشمیری قیادت کو ہراساں کرنے اور بھارت کے ظلم و بربریت کے خلاف کشمیری عوام کی آزادی کی جدو جہد کو زیر کرنے کی کوشش قرار دیا۔

ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ کشمیری رہنماں کے عزیزوں کو دھمکیاں دینے اور انہیں اس طرح کے قابل مذمت اقدامات کے ذریعے جسمانی طور پر اذیت پہنچانے سے بھارت کا کوئی مقصد حاصل نہیں ہوگا، بلکہ اس سے بھارت کی طرف سے نہتے اور معصوم کشمیریوں کے انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کی فہرست مزید وسیع ہوجائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے یہ بات بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کے رشتہ داروں مولوی منظور احمد اور مولوی شفقت احمد کو نوٹس جاری کرنے اور نئی دہلی میں این آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں طلب کرنے سے متعلق رپورٹس کے جواب میں کہی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں