وزیر صحت بلوچستان کے قافلے پر حملہ، گارڈز کی فائرنگ سے حملہ آور فرار

 وزیر صحت بلوچستان کے قافلے پر حملہ، گارڈز کی فائرنگ سے حملہ آور فرار

پنجگور: ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کے قافلے کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پنجگور سے پروم کی طرف جا رہے تھے۔ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا تاہم ان کے گارڈز کی جوابی فائرنگ میں حملہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

حملے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ واقعے کے بعد لیویز اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں نے علاقے کو سیل کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

یاد رہے رواں سال مئی میں بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سے 50 کلو میٹر دور مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں سڑک کنارے گزرنے والی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری سمیت 35 افراد زخمی جبکہ 25 شہید سے زائد شہید ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں