انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پونے تین روپے کم ہو گئی

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پونے تین روپے کم ہو گئی

کراچی: امریکی ڈالر کی قدر بڑھی تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایکشن میں آ گئے۔ ناراضی کا اظہار کیا اور بینکوں کے سربراہوں کا اجلاس طلب کر لیا۔ وزیر خزانہ کے ایکشن کی دیر تھی کہ انٹر بینک میں ڈالر الٹے قدموں واپس لوٹنے لگا۔ایک دن پہلے یہ ایک سو آٹھ روپے پچیس پیسے کی بلند ترین سطح پر تھا۔

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں نو سال کا سب سے بڑ اضافہ ہوا تھا اور روپے کی قدر میں تین اعشاریہ ایک فیصد گراوٹ کی وجہ سےغیر ملکی قرضے ڈھائی سو ارب روپے بڑھ گئے تھے۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی وفاقی وزیر خزانہ کو اپوزیشن کی جانب سے ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا کرںا پڑا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں