امریکیوں کی اکثریت ویزہ پابندی کے حق میں ہے، سروے

امریکیوں کی اکثریت ویزہ پابندی کے حق میں ہے، سروے

واشنگٹن:امریکہ میں کیے گئے ایک سروے میں کہاگیا ہے کہ امریکیوں کی اکثریت ویزہ پابندی کے حق میں ہے،ہر دس میں سے چھ امریکی ووٹر چھ مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں کی اپنے ملک میں آمد پر پابندی کے حق میں ہیں میڈیارپورٹس کے مطابق پولیٹیکو مارننگ کانسلٹ کے تحت کرائے گئے سروے سے معلوم ہوا کہ 37 فی صد رائے دہندگان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ نئی گائیڈ لائنز کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔

نئی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ایران، لیبیا، شام، صومالیہ ، سوڈان اور یمن کے ان شہریوں کے ویزوں کو انکار کیا جا سکتا ہے جن کے قریبی رشتے دار امریکہ میں نہیں ہیں۔جب کہ سروے میں 23 فی صد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ پابندی کی کسی حد تک حمایت کرتے ہیں۔اس جائزے کے سوالات 1989 ووٹروں سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پوچھے گئے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نتائج میں غلطی کا امکان 2 فی صد ہو سکتا ہے۔سپریم کورٹ نے ویزوں پر پابندی کے ایکزیکٹو آرڈر کی اپیل پر اپنے فیصلے کا اعلان 26 جون کو کیا تھا۔اپنے انتخابات سے ایک سال پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ووٹروں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ عارضی طور پر امریکہ میں مسلمانوں کا داخلہ مکمل بند کر دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں