وزیر اعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز قطر روانہ ہو گئے

وزیر اعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز قطر روانہ ہو گئے

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیرعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز قطر روانہ ہو گئے ہیں۔ حسین نواز کیو آر 615 سے صبح 10 بجے کے قریب دوحا روانہ ہوئے تھے۔ ذرائع سے ان کے قطر جانے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ حسین نواز چھ مرتبہ جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 60 روز کا وقت دیا تھا اور گزشتہ ہفتے عدالت عظمٰی کی طرف سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی حتمی رپورٹ 10 جولائی کو عدالت میں جمع کرائے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے حتمی رپورٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ واجد ضیا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم, ان کے اہل خانہ اور دیگر افراد کے ریکارڈ کیے گئے بیانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں مزید کسی فرد کوطلب کرنے پربھی مشاورت کی گئی۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جے آئی ٹی اپنی حتمی رپورٹ دس جولائی کو جمع کرائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں