جرمنی 'جی ٹوئنٹی سمٹ کیخلاف ہزاروں افراد کے مظاہرے

جرمنی 'جی ٹوئنٹی سمٹ کیخلاف ہزاروں افراد کے مظاہرے

ہیمبرگ :جرمن شہر ہیمبرگ میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرے میں شریک ہزاروں افراد نے جی ٹوئنٹی پالیسیوں کی مخالفت کی۔پولیس کے مطابق مظاہرین کی تعداد 4 ہزار سے زائد تھی جبکہ جی ٹوئنٹی سمٹ کے انعقاد سے قبل ایسے مزید مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔ جی ٹوئنٹی سمٹ ہیمبرگ میں 7 اور 8 جولائی کو منعقد کی جا رہی ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومتیں تجارت اور ماحولیات سے متعلق اپنی پالیسیوں کو زیادہ بہتر بنائیں۔ روس اور جرمنی نے آج 7 جولائی کو شروع ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ میں مرکزی ایجنڈا عالمی ماحولیاتی معاہدہ رکھنے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔ سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں