ناصر جنجوعہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ناصر جنجوعہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: مشیر قومی سلامتی ریٹائرڈ جنرل ناصر جنجوعہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں بھارت میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں حالیہ واقعات سمیت افغانستان، بھارت اور تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے پاکستان اور افغانستان کو قریب لانے میں برطانیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات چاہتا ہے جبکہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کی حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔ افغانستان کے تنازعات کا حل سیاسی ہے نہ کہ طاقت کے استعمال میں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کی سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا تاہم برطانیہ سمیت دیگر بڑی قوتوں کو خطے پر گہری نظر رکھنی چاہئے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کی جانب سے باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں