وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل نے2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل نے2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

لاہور:وزیراعلیٰ  پنجاب شکایت سیل نے اپنی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق 2 سال کے دوران شکایت سیل میں آنیوالی 88فیصد شکایات فوری طورپر حل ہوئیں، پنجاب سے 2 سال کے دوران 34ہزار537درخواستیں آئیں،جن کے فوری حل کے لئے شکایت سیل کے مشیر برائے وزیراعلیٰ  پنجاب نے سیکرٹریز، کمشنرز، آر پی او ز، ڈی پی اوز،ڈپٹی کمشنرز و دیگر افسران کو فوری احکامات دئیے، جس پر متعلقہ افسران نے عملدآمد کرتے ہوئے فوری طورپر رپورٹ بھی جمع کروائی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ  پنجاب کے مشیر برائے شکایت سیل شفقت حسنین پاندہ نے دو سال کے دوران دفتر میں آنیوالے سائلین کے مسائل حل کروانے کے لئے سیکرٹریز، کمشنرز و دیگرا فسران کو احکامات جاری کئے، اور متعلقہ افسران کی جانب سے تین روزمیں مسائل حل کرکے رپورٹ بھی جمع ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے 873آنیوالے مریضوں کا مفت علاج کروایا گیا، اور ان کے علاج کے لئے مشیر شفقت حسنین پاندہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو رپورٹ بھیجوائی جس میں کہا گیا کہ ان شہریوں کے علاج معالجہ کی فوری حل کرلئے اقدامات ہونا ضروری ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے شہبازشریف نے مریضوں کے علاج معالجہ مفت کرنے کا حکم جاری کیا، اور ان کی باقاعدہ طورپر دیکھ بھال کی گئی، اور پھر رپورٹ بھی لیتے رہے، شکایت سیل کے باعث کینسر، جگر ، ہیپاٹایٔٹس و دیگر خطرناک امراض کے مریضوںکا علاج بروقت ہو سکا۔

وزیراعلیٰ  پنجاب شکایت سیل کی زبردست کارکردگی شہبازشریف نے کارکردگی کو سراہا۔ شہبازشریف نے کہاکہ شفت حسنین پاندہ مشیر شکایت سیل برائے وزیراعلی پنجاب نے سائلین کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات محنت کی،اور معاملات کو مزید وسیع کردیں۔ اس موقع پر شفقت حسنین پاندہ نے بتایا کہ شہبازشریف کے حکم اور ان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے شہریوں کے مسائل حل کر رہے ہیں،پنجاب کے شہری وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے مسیحا سمجھ کر شکایت سیل کی طرف رخ کرتے ہیں، اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوتے ہیں۔شہریوں کی زمینوں پر قبضہ مافیاکے خلاف ایکشن لیا گیا، متعدد افراد کو گرفتار کروایا گیا، اور متعدد افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ محکمے کو حکم دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں