مون سون نے رنگ جمادیا، لاہورسمیت پنجاب کے بیشترشہروں میں بادل جم کربرسے

مون سون نے رنگ جمادیا، لاہورسمیت پنجاب کے بیشترشہروں میں بادل جم کربرسے

لاہور:لاہورسمیت پنجاب کے بیشترشہروں میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔ اسلام آبادمیں بونداباندی اورٹھنڈی ہواوں نے موسم کا مزاج بدل دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں سہہ پہرکے وقت بادل پہلے گرجے ،،پھر ایسے برسے کہ شہرکوپانی پانی کردیا،تیزہواکے ساتھ بارش سے موسم سہاناہوگیا۔گرمی سے ستائے شہریوں نے سکھ کاسانس لیا۔
فیصل آبادمیں بھی برکھارت نے رنگ جمایا،،پنجاب کے دیگرشہروں میں کالی گھٹائیں چھائی رہیں،،کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھاربارش ہوئی ۔اسلام آباد ،راولپنڈی میں بونداباندی سے گرمی کی چھٹی ہوگئی۔
شہرقائدپر بادلوں کے ڈیرے برقرارہیں۔جبکہ محکمہ موسمیات والوں نے کراچی میں بھی ہلکی بارش کی نویدسنائی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں