ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمدعرفان نے برطانیہ میں شادی کر لی

لندن: قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور گولڈ میڈلسٹ محمد عرفان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہاکی لیگ کھیلنے کے لیے موجود اولمپیئن محمد عرفان نے برمنگھم میں نکاح کیا ہے، دلہن کا نام عائشہ شفیق ہے جو چارٹرڈ اکاونٹ کی تعلیم مکمل کررہی ہیں۔

ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمدعرفان نے برطانیہ میں شادی کر لی

برمنگھم: قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور گولڈ میڈلسٹ محمد عرفان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہاکی لیگ کھیلنے کے لیے موجود اولمپیئن محمد عرفان نے برمنگھم میں نکاح کیا ہے، دلہن کا نام عائشہ شفیق ہے جو چارٹرڈ اکاونٹ کی تعلیم مکمل کررہی ہیں۔
محمد عرفان کے نکاح کی پروقار تقریب میں قریبی رشتہ داروں کے ساتھ سابق کپتان طاہر زمان اور غضفر علی نے بھی شرکت کی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان کا نکاح برطانوی نڑاد عائشہ سے ہوا ہے ،اس حوالے سے محمد عرفان نے بتایا کہ نکاح کی چھوٹی سی تقریب برمنگھم میں رکھی تھی جبکہ دسمبر میں ولیمہ پاکستان میں ہی ہوگا۔محمد عرفان جو  دوسرے سینئر  کھلاڑیوں کے ساتھ ان دنوں ٹیم سے باہر  ہیں نے مزید  بتایا  کہ دعوت ولیمہ کیلئے تمام دوست و احباب کو دعوت دی جائے گی۔محمد عرفان کا کہنا ہے وہ شادی کی دیگر رسومات رواں سال کے آخر میں پاکستان آکر ادا کرنے کے خواشمند ہیں‘ تاکہ دوست احباب اور رشتہ دار بھرپور طریقے سے شرکت کرسکیں۔
واضح رہے کہ سابق کپتان محمدعرفان یکم اپریل 1990کوپیداہوئے وہ بھارتی شہرنیودہلی میں 2010میںہونے والے کامن ویلتھ گیمز کےد وران پاکستانی ٹیم میں شامل تھے۔اورانہیں جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ایک کھلاڑی کودھکادینے کی وجہ سے تین میچز کے لیے معطل کردیاگیاتھا۔