سری لنکا نے زمباوے کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

ہمبنٹوٹا : سری لنکا نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میچ میں باآسانی آٹھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

 سری لنکا نے زمباوے کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

ہمبنٹوٹا : سری لنکا نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میچ میں باآسانی آٹھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔


تفصیلات کے مطابق  سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ہملٹن مساکاڈزا نے شاندار بیٹنگ سے اس فیصلے کو غلط ثابت کردیا۔مساکاڈزا نے 98 گیندوں پر ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 111 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت زمبابوے کی ٹیم نے 310 رنز مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا، تریسائی مساکانڈا 48 اور شان ولیمز 43 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

311 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں گناتھیلاکا اور ڈکویلا نے اپنی ٹیم کو 229 رنز کا شاندار آغاز فراہم کر کے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ڈکویلا 102 اور گناتھیلاکا 116 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے اور ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے آٹھ وکٹ سے باآسانی فتح حاصل کر کے سیریز میں برتری بھی حاصل کر لی۔ دنشکا گناتھیلاکا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔