لوگوں کوزبردستی سلطانی گواہ بنانے کی کوشش کی گئی، مصدق ملک

لوگوں کوزبردستی سلطانی گواہ بنانے کی کوشش کی گئی، مصدق ملک

مسلم لیگ ن  کے رہنما مصدق ملک نے  پانامہ کیس کی جے آئی ٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  لوگوں کوزبردستی سلطانی گواہ بنانے کی کوشش کی گئی۔حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے کا نام تک نہیں بتایا گیا۔

مصدق ملک نے کہاکہ طارق شفیع کو ڈرایا دھمکایا گیا.انہوں نے سوال اٹھایاکہ بیان دینے والوں کو ثبوت کیوں نہیں دکھائے جاتے؟ ڈرایا کیوں جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے۔مصدق ملک نے انکشاف کیاکہ جے آئی ٹی ان کے خلاف ایک کتابچہ تیارکررہی ہے۔مصدق ملک نے دعویٰ کیا کہ جےآئی ٹی کوشش کررہی ہے کہ دس جولائی کے بعد انھیں مزید وقت مل جائے،کیاجےآئی ٹی کوئی مسعودمحمودتلاش کررہی ہے؟مسعودمحمودجیسےگواہ کی تلاش سےسازش کی بوآرہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں