افغان صدر بھارت کی بولی بولنے لگے

افغان صدر بھارت کی بولی بولنے لگے

دوشنبے: تاجکستان کے دورے پر گئے ہوئے نوازشریف کی افغان صدر سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی راہداری پر گفتگوہوئی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے صحافیوں کو افغان صدر اشرف غنی سے اپنی ملاقات کی تفصیل  بتاتے ہوئے کہا ہے کہ افغان صدر نے واضح طور پر کہا کہ جب تک پاکستان افغانستان کو بھارت تک راہداری نہیں دیتا افغانستان پاکستان کو تاجکستان کے لیے راہداری نہیں دے گا۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے افغان صدر کو بتایا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ملکوں سے خوشگوار تعلقات چاہتا ہے بھارت کے ساتھ تعلقات کو دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات سے نہ جوڑا جائے ۔
انھوں نے مزید کہاکہ بھارت نے کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے جس میں سینکڑوں افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں پیلٹ گنز کی وجہ سے بینائی سے محروم ہو گئے ہیں ایسے حالات میں بھارت کے ساتھ تجارت کی بات کیسے کر سکتے ہیں۔