ٹرمپ کا پولینڈ میں یہودیوں کی یادگار پر حاضری دینے سے انکار

ٹرمپ کا پولینڈ میں یہودیوں کی یادگار پر حاضری دینے سے انکار

وارسا:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولینڈ میں یہودیوں کی مسلح تحریک کی یادگار پر جانے سے انکار کردیا ہے جس پر پولینڈ سمیت دنیا بھر کے یہودیوں کی طرف سے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 28 سال میں پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے  دارالحکومت وارسا میں یہودیوں کی مسلح تحریک کی یادگار پر حاضری نہیں دی تاہم ان کی بیٹی ایوانکا نے حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پولینڈ کا دو روزہ کیا لیکن اس دوران انہوں نے یادگار پر حاضری نہیں دی جس پر پولینڈ سمیت دنیا بھر کے یہودیوں نے امریکی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں