شمالی کوریا کے حوالے سے کچھ نہ کچھ اقدامات کیے جائیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ

شمالی کوریا کے حوالے سے کچھ نہ کچھ اقدامات کیے جائیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ

وارسا : شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے پر  اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کا میزائلوں کے سلسلہ وار تجربے کرنے کا رویہ انتہائی تباہ کن ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پولینڈ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے  پولینڈ کے صدر آندرے ڈیوڈا کے ساتھ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے شاہی قلعہ میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ شمالی کوریا جس طرح کا برتا ؤ کر رہا ہے وہ شرمناک ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کا دعوٰی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے امریکا کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس شمالی کوریا کو جواب دینے کی صلاحیت ہے اور ہم شمالی کوریا کو ضرور جواب دیں گے ۔شمالی کوریا کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ  وہ اپنے کسی بھی حریف کے خلاف کسی بھی قسم کی ریڈ لائن نہیں بناتے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک شمالی کوریا کا تعلق ہے تو اس حوالے سے میں کچھ نہیں جانتا تاہم ہم دیکھیں گے کہ اس معاملے میں کیا ہوتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ چند گھنٹوں کے دورے پر پولینڈ پہنچے جہاں وہ پولش قیادت کے ساتھ ملاقات کے بعد روس کے دورے پر روانہ ہوں گے. جہاں وہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کے درمیان سرکاری سطح پر پہلی ملاقات اس وقت ہو رہی ہے جب امریکا اور روس کے درمیان تعلقات نہایت کشیدہ ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں