امیر دبئی نے اچانک ائیر پورٹ آکر سب کو حیران کردیا

دبئی:امیر دبئی شیخ محمدبن راشد بن المختوم نے دوسرے راہنماﺅں کے ہمراہ اچانک دبئی ائیر پورٹ پر آکر مسافروں کو حیران کردیا۔
دبئی کا ایک شہری جو کہ اپنی فیملی کے ہمراہ ملک سے باہر سفر کیلئے ائیر پورٹ پر آیا تھا، نے ایک تصویر کھینچی جس میں شیخ محمدبن راشداس کے دو بچوں میں سے ایک کا ہاتھ تھامے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ انکے ہمراہ دوسرے حکام ائیر پورٹ کی مصروف راہداریوں سے گزرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

دبئی میڈیا کے مطابق شیخ محمد بن راشد دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمدبن راشد المختوم ، دبئی سول ایویشن اتھارٹی کے صدرشیخ احمد بن سعیدالمختوم اور اماراتی ائیر لائن کے چیئرمین سمیت دبئی ائیر پورٹ کے ٹرمینل 3کا دورہ کرنے آئے تھے۔