فلم کی کامیابی کیلئے کسی سپرسٹا رکی ضرورت نہیں، عالیہ بھٹ

ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکار مہیش بھٹ کی بیٹی اور معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلموں میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے انہیں کسی سپر اسٹار کی ضرورت نہیں بلکہ اپنی فلموں کی کامیابی کیلئے وہ خود کافی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ ان دنوں میگھنا گلزار کی فلم ”راضی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی کہانی ایک طاقتور کشمیری خاتون کے گرد گھومتی ہے جو پاکستانی آرمی آفیسر سے شادی کر کے بھارتی آرمی کیلئے بطور جاسوس کام کرتی ہے، عالیہ فلم میں جاسوس خاتون کا کردار جبکہ پاکستانی آرمی آفیسر کا کردار ایک قدرے غیر معروف اداکار وکی کشال ادا کر رہا ہے۔
عالیہ نے فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فلم کو کامیاب بنانے کیلئے سپراسٹار کی نہیں بلکہ اچھے اسکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے، میں کافی وقت سے کسی ایسے ہی پروجیکٹ کی تلاش میں تھی اور جیسے ہی ”راضی“ کا اسکرپٹ میرے پاس آیا میں نے فوراً اس کردار کو کرنے کی حامی بھر لی، فلم میں میرا کردار بہت منفرد ہے جو شائقین کو بے حد پسند آئے گا۔
یادرہے کہ فلم ”اسٹوڈنٹ آف دی ائیر“ سے کیرئیر کا آغاز کرنیوالی بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ انہوں نے اب تک کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا جن میں شاہ رخ خان کا نام سر فہرست ہے۔