آرمی چیف سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی اہم ملاقات

آرمی چیف سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی اہم ملاقات

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان نے صوبائی حالات کی بہتری پر آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کے اقدامات کی تعریف کی اور انکا شکریہ بھی ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے آ رمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران بلوچستان کے حالات کی بحالی کیلئے انکے اقدامات کی تعریف کی اور انکا شکریہ بھی ادا کیا۔
فوج کے شعبہ ذرا ئع ابلاغ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان اور آرمی چیف کے درمیان یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔اس ملاقات میں دونوں راہنماﺅں نے صوبے کی سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ صوبے کی ہر حالت میں مدد کرنا انکامقدس فریضہ اور فخر کی بات ہے۔