فاتح کھلاڑیوں کے اعزاز میں شیڈول تقریب منسوخ

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب نے ناگزیر وجوہات کی بنا تقریب منسوخ کردی۔

فاتح کھلاڑیوں کے اعزاز میں شیڈول تقریب منسوخ

لاہور: پنجاب حکومت کے زیر اہتمام فاتح کھلاڑیوں کے اعزاز میں شیڈول تقریب  ناگزیر وجوہات کی بنا پر  منسوخ کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز   ٹرافی کی  فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے شیڈول تقریب کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب کچھ ناگزیر وجوہات کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔ چیمپیئنز کے اعزاز  میں تقریب 8 جولائی کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہونی تھی۔