زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم
کیپشن: عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کی درخواست پر فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے سنایا۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا زلفی بخاری پر سفری پابندیاں ختم کی جائیں اور دوسری درخواست میں بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی تحقیقات کی استدعا بھی مسترد کر دی گئی۔

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کی درخواست پر فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے سنایا۔ نور خان ائیر بیس سویلین کے استعمال کرنے کی تحقیقات کی استدعا کو بھی مسترد کیا گیا ہے۔

زلفی بخاری کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی استدعا نیب نے کی تھی۔ وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بجائے بلیک لسٹ میں ڈال دیا تھا اور زلفی بخاری نے بلیک لسٹ میں نام ڈالنے کو چیلنج کررکھا تھا

مزید پڑھیں: فیصلہ آنے دیں پھر دیکھتے ہیں کیا کرنا ہے، آصف کرمانی
 

خیال رہے 3 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے اور نور خان ایئربیس استعمال کرنے کے معاملے پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ 12 جون کو زلفی بخاری عمران خان کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے تھے جہاں امیگریشن حکام نے ان کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی ان کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں