سہ ملکی سیریز : شاہین آفریدی فائنل میں آسٹریلوی بلے بازوں کو پچھاڑنے کیلئے پرُ عزم

سہ ملکی سیریز : شاہین آفریدی فائنل میں آسٹریلوی بلے بازوں کو پچھاڑنے کیلئے پرُ عزم
کیپشن: فائنل میں ایرون فنچ پر قابو پانے کا عزم لیے بولنگ کروں گا....فوٹؤ: فائل

ہرارے: قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی سیر یز فائنل میں آسٹریلوی پاور ہٹرز کو لگام ڈالنے کیلئے پر عزم ہیں.

قومی کرکٹر کا کہنا ہے کہ ایرون فنچ اور گلین میکسویل خطرناک بیٹسمین ہیں،دونوں کو جلد آوٹ کرنے کیلئے بولنگ کوچ اظہر محمود نے ہدایات دیں،ان کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں نے کوشش کی اور کامیاب رہا، فائنل میں ایرون فنچ پر قابو پانے کا عزم لیے بولنگ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔آسٹریلیا کیخلاف جیت ،سرفراز احمد نے جیت کا کریڈٹ فخر زمان کو دے دیا

شاہین آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں اسٹار کرکٹرز کے ساتھ میچزکھیلنے کا یہ فائدہ ہواکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی اضافی دباو نہیں ہوتا،آسٹریلوی ٹیم میں بڑے نام ہونے کے باوجود کوئی گھبراہٹ نہیں تھی۔ایک سوال پر شاہین نے کہا کہ میدان میں سردی بہت تھی لیکن مناسب وارم اپ کی وجہ سے مشکلات پیش نہیں آئیں۔