فواد حسن فواد 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

12:00 PM, 6 Jul, 2018

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن فواد 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ نیب نے احتساب عدالت سے فواد حسن فواد کیس میں ان کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں من پسند افراد کو ٹھیکے دینے اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن فواد کو گزشتہ روز گرفتار ر کیا گیا تھا۔جنہیں آج احتسا ب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں۔۔۔ ایون فیلڈ ریفرنس کا متوقع فیصلہ پاکستان سٹاک ایکسچینج پر اثر انداز 

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے فواد حسن فواد کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،جبکہ نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے جسمانی ریمانڈکے لئے دلائل دیے۔جس پر احتساب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں