نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں,فیصلہ تو 25 جولائی کو ہوگا:مریم نواز

نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں,فیصلہ تو 25 جولائی کو ہوگا:مریم نواز
کیپشن: ان سازشیوں اور مہروں کے چہرےاس دن یاد رکھنا۔ ابھی نہیں تو کبھی نہیں ۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے سے قبل مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے شیرو یاد رکھنا!فیصلہ جوبھی آئے گھبرانا نہیں! اورفیصلہ تو 25 جولائی کو ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے شیرو یاد رکھنا!فیصلہ جوبھی آئے گھبرانا نہیں ،آپ کے نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں۔

95857e1ac6f966ff38068a81bb0bf3c2

نوازشریف پہلے بھی نااہلی ، عمر قید،اور،جیل جلاوطنی بھگت چکے،مشکل ترین حالات کے باوجود یہ قوتیں ان کو الحمدااللہ جھکانے میں ناکام رہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ان کا مقابلہ جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپوں سے ہے، جنھوں نے ووٹ کی حرمت پامال کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور سازشوں میں ملوث رہے۔

یہ بھی پڑھیں:غلام سرور خان نے چودھری نثار کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

aeb6403df4cde034566c21d936f07303

نوازشریف نے جانتے ہوئے کہ یہ راستہ آسان نہیں اور اس کی قیمت چکانی پڑے گی، یہی راستہ چنا،بھاری قیمت چکائی۔مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے کارکنان کے لئے پیغام میں کہا کہ انشاءاللہ فتح آپ کی منتظر ہے،فیصلہ تو 25 جولائی کو ہونا ہے ،ان سازشیوں اور مہروں کے چہرے اس دن یاد رکھنا۔ ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوسف رضا گیلانی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرادی

a1f35d20f792532aa9c11d85ba509fd0

نواز شریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر،وطن عزیز کی خاطر، آپ کے ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے اور کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے۔خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ احتساب عدالت آج سنائے گی جبکہ فیصلے کو 7 دن کے لئے موخر کرنے کی نواز شریف کی درخواست کو مسترد کیا جاچکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں