انصاف کا جنازہ اٹھنے میں کچھ دیر باقی ہے، کیپٹن صفدر

انصاف کا جنازہ اٹھنے میں کچھ دیر باقی ہے، کیپٹن صفدر
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد :شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج نماز جمعہ کے بعد ڈھائی بجے احتساب عدالت میں سنایا جارہا ہے۔ متوقع فیصلے پر نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ انصاف کا جنازہ اٹھنے میں کچھ دیر باقی ہے، تمام لوگ آخری رسومات اپنے اپنے عقائد کے مطابق ادا کریں۔

کیپٹن (ر) صفدر نے اس فیصلے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ آنے پر دیکھنا یہ ہے کہ یہ فیصلہ جج نے ہی لکھا ہے یا کسی اور نے۔قبل ازیں احتساب عدالت کے باہر موجود ایک صحافی نے وکیل امجد پرویز سے سوال کیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر غائب ہیں اور ان کا نمبر بھی بند ہے ، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جی ہاں کیپٹن (ر) صفدر کا نمبر آف ہے، کیپٹن صاحب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ہم کل سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ 3 جولائی کو محفوظ کیا تھا جو آج 6 جولائی کو نماز جعمہ کے بعد ڈھائی بجے سنایا جائے گا، فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سنائیں گے۔ملک بھر کے سیاستدانوں اور عوام کی نظریں آج اسی فیصلے پر ٹکی ہوئی ہیں جبکہ اس فیصلے کو لے کر کئی پیشن گوئیاں اور تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔