نواز شریف کو سزا ہو اور پیسے بھی واپس آئیں، فواد چوہدری

نواز شریف کو سزا ہو اور پیسے بھی واپس آئیں، فواد چوہدری

پاکستان میں طاقتور لوگوں کا احتساب شروع ہو گیا ہے، فواد چوہدری۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طاقتور لوگوں کا احتساب شروع ہو گیا ہے۔ ہمارا مفاد ہے کہ نواز شریف کو سزا ہو اور پیسے بھی واپس آئیں کیونکہ پاکستان سے جو 3 ہزار کروڑ باہر گئے وہ واپس کیسے آئیں گے یہ اہم ہو گا۔

 

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے پاکستانی سیاست پر مثبت اثرات پڑیں گے، پاکستان میں طاقتور لوگوں کا احتساب شروع ہوگیا ہے۔

 

مزید پڑھیں: فیصلہ جو بھی آئے ن لیگ کے شیرو گھبرانا نہیں، مریم نواز

انہوں نے مزید کہا کہ شریف فیملی کو دفاع کا بھرپور موقع ملا اور یقین ہےکہ انصاف پر مبنی فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنانا ہے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں