پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کیساتھ کام کرنے کیلئے ساڑھے 6 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا

پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کیساتھ کام کرنے کیلئے ساڑھے 6 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا
کیپشن: پریانکا نے اتنا زیادہ معاوضہ کرکے نہ صرف اداکاراؤں بلکہ کئی مرد اداکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے...تصویر بشکریہ انڈین ایکسپریس

ممبئی :بالی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا اب ہالی وڈ میں بھی اپنی شہرت کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں، وہ ان دنوں امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے خبروں میں اِن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

پریانکا کی ہالی وڈ میں کامیابی نے انہیں ایک انٹرنیشنل آئیکون بنا دیا ہے جس کی وجہ سے اب ان کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا، سلمان خان کی آئندہ آنے والی فلم ‘بھارت’ میں کام کرنے کے عوض حیران کن طور پر ساڑھے 6 کروڑ روپے معاوضہ وصول کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:غلام سرور خان نے چودھری نثار کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

پریانکا نے اتنا زیادہ معاوضہ کرکے نہ صرف اداکاراؤں بلکہ کئی مرد اداکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پریانکا چوپڑا جو گزشتہ کچھ عرصے سے ہالی وڈ میں اپنی قسمت آزمائی کررہی تھیں، اب انہوں نے بالی وڈ میں دوبارہ کام کا آغاز کیا ہے۔ وہ سلمان خان کی آئندہ فلم ‘بھارت’ میں ان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں