امریکہ نے اپنے شہریوں کو چین کے سفر سے روک دیا

امریکہ نے اپنے شہریوں کو چین کے سفر سے روک دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

واشنگٹن: واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کی جانب سے انتباہ جا ری کیا گیا ،جس میں اپنے شہریوں کو امریکا کے سفر سے حتی الا مکان بچنے کا مشورہ دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چین کے سفارت خانے کی جانب سے جاری انتباہ کوامریکا اور چین کے درمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی کا شاخسانہ قرار دیا گیا ۔ تازہ ترین انتباہ میں کہا گیا کہ امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے ہو ئے واقعات اور اس کے نتیجہ میں ہلاکتیں ، چوریاں ، ڈکیتیاں عام ہیں،الغرض سیکیورٹی کی صورتحال بہت حد تک مایوس کن ہے جبکہ امریکی کسٹم ایجنٹ بھی غیر ضروری طور پر چینی شہریوں کی تلاشی لیتے ہیں اوران کا سامان قبضے میں لے لیتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  ملک میں پہلی بار ایک طاقتور کو سزا ہوئی: عمران خان
 
انتباہ میں مزید کہا گیا کہ امریکا میں فراڈ کرنا عام سی بات ہے اور اس کیساتھ یہاں قدرتی آفات کا بھی خطرہ زیادہ رہتا ہے ہے، امریکا کے سفرمیں چینی شہریوں کو مہنگے ترین میڈیکل بل  کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔چینی شہریوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ امریکا میں سفر کے دوران مشتبہ افراد سے انتہائی محتاط رہیں اور رات میں تنہا سفر سے بچیں اورحتی الامکان امریکا کے سفر سے گریز کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے نواز شریف ،مریم نوا ز کیپٹن صفدر کیخلاف فیصلے کو مسترد کر دیا
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں