مسلم لیگ ن نے نواز شریف ،مریم نوا ز کیپٹن صفدر کیخلاف فیصلے کو مسترد کر دیا

مسلم لیگ ن نے نواز شریف ،مریم نوا ز کیپٹن صفدر کیخلاف فیصلے کو مسترد کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں فیصلے کو مسترد کر دیا ،انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کو تاریخ کے سیاہ حروف میں لکھا جائیگا ۔آج لڑنے کا حوصلہ مزید بلند ہو گیا ،نیب نے عدالت کا فیصلہ سنا یا بہت جلد عوامی فیصلہ بھی آنے والا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ نا انصافی کی بنیا د پر کیا گیا ۔میاں نواز شریف کا نام پانامہ کیس میں کہیں نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کیے گئے ،آف شور کمپنیوں کے حوالے سے بھی کوئی ثبوت نہیں دئیے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کو 10 اور مریم کو 7 سال قید کی سزا
  

انہوں نے کہا کہ  فیصلہ میں بہت قانونی خامیاں ہیں ،سالہا سال نیب کورٹ میں اربوں کے کیسز ابھی تک پڑے ہیں ،لیکن یہا ں ن لیگ کیخلاف فیصلہ سنا دیا گیا ۔  فیصلے کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں ،شہباز شریف نے کہا آج جو سزا نواز شریف کو سنائی گئی وہ قطعاََ اس کے حقدار نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کرپشن کے گاڈ فادر کا آج فیصلہ ہوگا: عمران خان
 

  واضح رہے نواز شریف کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نواز شریف کو 10سال ،مریم نواز کو 7اور کیپٹن صفدر کو بھی ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں