احتساب عدالت کے فیصلے پر مریم نواز کا ری ایکشن آگیا

احتساب عدالت کے فیصلے پر مریم نواز کا ری ایکشن آگیا
کیپشن: فوٹو اسکرین گریب

احتساب عدالت کے فیصلے پر مریم نواز کا ری ایکشن آ گیا .ٹویٹ کیا کہ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا۔پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قووتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔شاباش نواز شریف! آپ ڈرے نہیں، آپ جھکے نہیں۔ آپ نے ذاتی زندگی پر پاکستان کو ترجیح دی۔عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔انشاءالللہ  فتح آپ کی ہو گی۔

972fd5b0c54119693773ae6a943c08e3

8aeb60466daec753031eafa6a80d3340

خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت ، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو 1 سال  قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ احتساب عدالت نے نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا ہے جب کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو سرکاری تحویل میں لینے کا بھی حکم دیاہے۔مریم نواز کو جھوٹی دستاویز جمع کرانے پر بھی ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کو 10 اور مریم کو 7 سال قید کی سزا
   

مریم نواز لاہور کے حلقہ این اے 127 اور پی پی 137 جب کہ کیپٹن (ر) صفدر این اے 14 مانسہرہ سے امیدوار تھے جو اب الیکشن لڑنے کے اہل نہیں رہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے ملزمان کے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا اور مزید بتایا کہ حسین نواز اور حسن نواز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان سے متعلق سزا نہیں سنائی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں