ملک میں پہلی بار ایک طاقتور کو سزا ہوئی: عمران خان

 ملک میں پہلی بار ایک طاقتور کو سزا ہوئی: عمران خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

سوات: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار ایک طاقتور کو سزا ہوئی، اب بڑے ڈاکو اقتدار میں نہیں بلکہ جیل میں جائیں گے۔

 سوات میں عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے ملک کےاداروں کو تباہ کیا، کرپشن کی وجہ سے ملک بھارت اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گیا۔ کرپشن کے کینسر نے ملک کو دیمک کی طرح کھایا، لیگی وزرا کو نوازشریف کے فلیٹس کا علم تھا، کرپٹ حکمران ملک کا پیسہ باہر لے کر گئے، اللہ نے عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو بے نقاب کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کرپشن کے گاڈ فادر کا آج فیصلہ ہوگا: عمران خان
   

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کا ہر بچہ مقروض ہے، چھانگا مانگا کی سیاست شریف برادران نے شروع کی، وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا تھا کہ میاں صاحب آپ فکر نہ کریں لوگ پانامہ کا معاملہ جلد بھول جائیں گے، کہاں ہے خواجہ آصف دیکھ لو عوام پانامہ کا معاملہ نہیں بھولے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے نواز شریف ،مریم نوا ز کیپٹن صفدر کیخلاف فیصلے کو مسترد کر دیا
  

عمران خان نے کہا کہ عوام کے اس طرح باہر نکلنے کا مطلب ہے ہم نے عوام کو مایوس نہیں کیا اور شہباز شریف اس لیے جلسہ نہیں کر رہا کہ عوام سوال کریں گے اس لئے شہباز شریف چھوٹے چھوٹے کمروں میں جلسیا ں کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں